۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
المُؤمّل کلچرل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جشن تقسیم انعامات

حوزہ/ المُؤمّل کلچرل فاونڈیشن کی جانب سے 27 ماہ رمضان المبارک کو ہونے والے مسابقہ حفظ قرآن پاک اور اذان میں شرکت کرنے والے سو سے زیادہ نونہالان قوم کو بتاریخ 29 اپریل مُؤمّل ہال سرفراز گنج میں نفیس انعامات سے نوازا گیا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ المُؤمّل کلچرل فاونڈیشن کی جانب سے 27 ماہ رمضان المبارک کو ہونے والے مسابقہ حفظ قرآن پاک اور اذان میں شرکت کرنے والے سو سے زیادہ نونہالان قوم کو بتاریخ 29 اپریل مُؤمّل ہال سرفراز گنج میں نفیس انعامات سے نوازا گیا۔

اس مسابقہ میں پورے لکھنؤسے تقریبا 120 بچے اور بچیوں نے شرکت کی۔ انہیں شرکت کرنے والے نونہالان میں سے بعض نے اسی جشن میں اپنی قرآنی دلچسپی کا مظاھرہ کیا

اس جشن کا آغاز حجۃ الاسلام مولانا منظر عباس شفیعی صاحب کی تلاوت سے ہوا۔بعدہ شاعر اہلبیت جناب مولانا صابر علی عمرانی نے عظمت قرآن پر نظم پڑھی۔

نظم کے بعد المُؤمّل کلچرل فاؤنڈیشن کے بانی حجۃ الاسلام مولانا ڈاکٹراحتشام الحسن صاحب نے ادارہ کا مختصر تعارف پیش کیا۔

جس کے بعد تقسیم انعامات کا سلسلہ شروع ہوا۔ تراب سلمہ اور حوریہ سلمھا نے قرآنی موضوع پر تواشیح یعنی عربی زبان میں نظم پیش کی۔شھر کے کمسن اور خوش لحن قاری واصف سلمہ بھی اپنی قرات کے ذریعہ اس جشن کا حصہ قرار پائے۔

حجۃ الاسلام عالیجناب مولانا موسی رضا یوسفی اور حجۃ الاسلام عالیجناب مولانا سعید الحسن نقوی صاحبان نے قرآن کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور والدین کو مبارکباد پیش کی۔ جشن کی نظامت مولانا منہال حیدر زیدی نے کی۔

قابل ذکر ہے کہ اس جشن میں مقررین کے علاوہ علماء کرام نے اپنی شرکت درج کرائی۔ جن میں حجج اسلام مولانا محمد علی صاحب، مولانا ارشد حسین عرشی صاحب،مولانا عزادار حسین،مولانا علمدار حسین صاحب،مولانا محمد وسیم صاحب، مولانا قمر الحسن رضوی صاحب،مولانا عباس اصغر شبریز صاحب وغیرہ کا نام خاص طور سے قابل ذکر ہے۔ کثیر تعداد میں بچوں کے والدین اور دیگر معززین نے شرکت کر حوصلہ افزائی فرمائی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Maryam zehra IN 17:29 - 2023/04/30
    0 0
    Website is ok